سری نگر، 23 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو شمالی کشمیر میں واقع مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چھٹے ایڈیشن کا با قاعدہ افتتاح کیا۔
تین دنوں کو محیط سرمائی کھیلوں کا یہ ایڈیشن 23 فروری سے شروع ہو کر 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا جس میں ملک بھر سے 3 سو سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
منوج سنہا نے اس ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز امن، مساوات اور دوستی کے کھیل کے جذبے کو زندہ کرتے ہیں۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘گلمرگ میں چھٹے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہوئی’۔
ان کا پوسٹ میں کہنا ہے: ‘ یہ میگا ونٹر اسپورٹس ایونٹ ہماری قوم کی کھیلوں کی میراث، اس کے اتحاد اور کھیلوں کی تبدیلی کی طاقت کا جشن ہے جو ہر شہری اور ایتھلیٹ کو باندھتا ہے، ان کی ڈرائیونگ کو تیز کرتا ہے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ‘ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز امن، مساوات اور دوستی کے کھیل کے جذبے کو زندہ کرتے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ ہمارے زندہ دل اور متنوع ملک میں جہاں بے شمار زبانیں، ثقافتیں اور روایات پائی جاتی ہیں، گلمرگ میں منعقد ہونے والی سرمائی گیمز ایک عالمی زبان اور مشترکہ ورثے کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں’۔
0
