0

پاکستان کی ایٹمی سرگرمیاں دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہیں: ہندستان

نئی دہلی، 19 مارچ (یواین آئی) ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا خفیہ جوہری پھیلاؤ جگ ظاہر ہے اور پاکستان کی سرگرمیاں دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی سربراہ تلسی گیبارڈ اورمریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی اسسمنٹ رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی خفیہ جوہری پھیلاؤ کی تاریخ سب کو معلوم ہے اور ابھی اسے ایک بار پھر اسے بے نقاب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، “پاکستان کی خفیہ جوہری پھیلاؤ کی تاریخ سب کے سامنے ہے اور سب لوگ اسے سمجھتے ہیں اور اسے عالمی برادری کو جو خطرہ ہے، وہ بھی واضح ہے۔ اس میں کچھ نیا نہیں ہے، بس اسے ایک بار پھر اجاگر کیا گیا ہے۔ جہاں تک امریکی داخلی اور سلامتی کے جائزے کا تعلق ہے، منشیات کے خلاف کارروائی سے جڑے امور پر امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ہمارا ایک مشترکہ مقصد ہے۔ ہمارے پاس ہم ورکنگ گروپ ہے اور اس کے ذریعہ ایک ادارہ جاتی مکالمے کا طریقہ کار موجود ہے، جس کے ذریعہ ہم اس مشترکہ چینلج کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں