سری نگر، 12 جنوری (یو این آئی) معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کو مضبوط بناتے ہوئے پلوامہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ نیوا کی ایک ٹیم نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 1.150 کلو پوست کا بھوسا بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت ہلال احمد وانی ولد عبدا لخالق وانی ساکن گھاٹ ٹوکنہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 4/2026 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے عوام سے منشیات کے خاتمے کے لئے پولیس کو بھر پر تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
