0

چاند سا چہرہ اور روشن آنکھیں والی : دیپیکا پاڈکون یوم پیدائش 5 جنوری پر خصوصی مضمون

ممبئی، 4 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ میں دیپیکا پاڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خصوصی شناخت بنائی ہے۔
پاڈوکون، بیڈمنٹن کے مشہور کھلاڑی پرکاش پاڈوکون کی بیٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 5 جنوری 1986 میں کوپن ہیگن میں ہوئی اور پرورش بنگلورو میں ہوئی۔ پاڈوکون کے ایک سال کی عمر میں ہی ان کا خاندان بھارت منتقل ہو کر بنگلورو میں آباد ہو گیا۔ انہوں نے بنگلورو کے صوفیہ ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور ماؤنٹ کارمل کالج سے پری یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کی۔ بعد ازاں انہوں نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں سماجیات میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری کے لیے داخلہ لیا، تاہم ماڈلنگ کے کیریئر کی مصروفیات کے باعث وہ تعلیم مکمل نہ کر سکیں۔نوعمری میں انہوں نے قومی سطح کی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں حصہ لیا، تاہم بعد میں کھیل کے کیریئر کو چھوڑ کر فیشن ماڈلنگ اختیار کر لی۔ جلد ہی انہیں فلمی کرداروں کی پیش کش ملنے لگیں اور انہوں نے 2006 میں کنڑ فلم ایشوریہ میں مرکزی کردار کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا۔
اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں پڈوکون نے صابن لیریل کے ایک ٹیلی وژن اشتہار کے ذریعے پہچان حاصل کی اور بعد ازاں مختلف برانڈز اور مصنوعات کے لیے ماڈلنگ کی۔ 2005 میں انہوں نے ڈیزائنر سُنیت ورما کے لیے لکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کے ذریعے ڈیبیو کیا اور کنگ فشر فیشن ایوارڈز میں ماڈل آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔2006 کے کنگ فشر کیلنڈر کی مقبول پرنٹ مہم میں نظر آنے کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں