0

ڈاکٹر راہی معصوم رضا کی جڑیں ملک کی روحانی اور ثقافتی روایات میں گہری تھیں: منوج سنہا

سری نگر، یکم نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر راہی معصوم رضا کی جڑیں ملک کی روحانی اور ثقافتی روایات میں گہری تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر راہی نے ہمیشہ مختلف عقائد کے درمیان باہمی ربط، شمولیت اور پرامن بقائے باہمی اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کے روز کشمیر یونیورسٹی میں ڈاکٹر راہی کی میراث پر تین روزہ بین الاقوامی سیمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: ‘ڈاکٹر راہی معصوم رضا ہندوستانی ادب اور سنیما کے ایک لیجنڈ تھے ،وہ بلاشبہ اپنے وقت کے عظیم ادیبوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستان کی ادبی تاریخ میں اپنے لیے ایک مقدس نام کمایا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر راہی معصوم رضا کی جڑیں ملک کی روحانی اور ثقافتی روایات میں گہری تھیں۔
منوج سنہا نے کہا کہ ڈاکٹر راہی ہمیشہ انفرادی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ انسانیت پر یقین رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر راہی نے ہمیشہ مختلف عقائد کے درمیان باہمی ربط، شمولیت اور پرامن بقائے باہمی اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔
ان کا کہنا تھا: ‘ راہی کا سب سے بڑا تحفہ خود شناسی کا پیغام اور مقصد کے ساتھ زندگی گزارنے کا فن تھا’۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ راہی کے نظریات کو سیمیناروں سے آگے بڑھایا جائے اور عوام کے ساتھ وسیع پیمانے پر شیئر کیا جائے۔
سنہا نے کہا کہ راہی کے خیالات اتحاد، مساوات اور اجتماعی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں