0

کشمیر بھر میں تمام اسکول اور کالج دوروزتک بند رہیں گے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر وادی میں امتحانات ملتوی

سرینگر// یکم مارچ/یو این ایس / وادی میں جاری صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کشمیر بھر میں پیر اور منگل کو تمام اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ قدم طلبہ اور تعلیمی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔یو این ایس کے مطابق وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ وادی کے مختلف حصوں میں جاری احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر ڈویژن میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ کالجوں اور یونیورسٹیوںمیں بھی دو دن کے لیے تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔یہ فیصلہ ایران اور خلیجی ممالک میں حالیہ پیش رفت کے بعد کشمیر کے کئی علاقوں میں رپورٹ ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جس کے باعث وادی کے بعض حصوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور زمینی حالات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے فیصلے کیے جائیں گے۔ دریں اثنا، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حساس علاقوں میں سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ سینئر پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔اس دوران کالج اور یونیورسٹی و بورڑ سطح پر منعقد ہونے والے امتحانات بھی تاحکم ثانی ملتوی کردئے گئے ہیں جبکہ سروس سلیکشن بورڈنے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں لیبارٹری اٹینڈنٹ کے عہدے کے لیے یکم مارچ کو ہونے والا او ایم آر پر مبنی تحریری امتحان آخری وقت میں ملتوی کر دیا۔ بورڈ کے مطابق امتحان کی نئی تاریخ بعد میں سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ اگرچہ ملتوی کرنے کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد پھوٹنے والے احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں