0

کشمیر صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

سری نگر،3 مارچ (یو این آئی) محکمہ تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ کشمیر صوبے کے تمام اسکول اور کالج 7 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔ یہ اعلان اُن کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا، جہاں انہوں نے لکھا، ’کشمیر ڈویژن کے تمام اسکول اور کالج 7 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔‘
حکام کے مطابق یہ فیصلہ وادی میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق مزید اطلاعات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع سے رابطہ میں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں