سری نگر،3 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے پوری وادی میں پری پیڈ موبائل انٹرنیٹ خدمات، بشمول پری آن پوسٹ ڈیٹا، وائس اور ایس ایم ایس، عارضی طور پرٹو جی رفتار تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی 4 مارچ 2026 کی شام 8 بجے تک برقرار رہے گی۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر لیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی غلط معلومات، افواہوں یا حساس مواد کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
سرکاری ہدایات میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔
0
