0

کشمیر میں 10 سے 12 مارچ تک برف وباراں کا امکان، درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ متوقع

سری نگر، 7 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں آنے والے دنوں کے دوران موسم میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے اور اس دوران بعض اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہ وادی میں 9 سے 12 مارچ تک دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 7 سے 9 مارچ تک موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 10 سے 12 مارچ تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور اننت ناگ اضلاع کے کچھ پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 13 سے 15 مارچ تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے برف و باراں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 16 اور 17 مارچ کو بھی وادی میں کم وبیش موسم کی یہی صورتحال رہ سکتی ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 10 سے 12 مارچ تک اپنے زرعی کام معطل رکھیں۔
انہوں نے کہ وادی میں 9 سے 12 مارچ تک دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
دریں اثنا وادی میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں