0

کشمیر میں 14 اور 15 دسمبر کو ہلکے برف وباراں کا امکان

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال کا سلسلہ 14 اور 15 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں بوندا باندی سے ختم ہونے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں آنے والے دنوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں ایک کمزور مغربی ہوا کے داخل ہونے کے نتیجے میں 14 اور 15 دسمبر کو شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران میدانی علاقوں اور نشیبی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بوندا باندی متوقع ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد 18 دسمبر کی شام تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کے آس پاس ایک اور کمزور مغربی ہوا جموں وکشمیر میں داخل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں کے دوران وادی میں ٹھنڈ بر قرار رہ سکتی ہے تاہم 14 دسمبر کے بعد درجہ حرارت میں قدرے بہتری کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران ہوا کی آلودگی میں بھی کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔
محمکے کے ایک ترجمان نے نے مزید کہا کہ جموں صوبے میں موسم کی یہی صورتحال متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں بھی 18 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں