0

کشمیر میں 22 سے 24 جنوری تک وسیع پیمانے پر برف وباراں کا امکان

سری نگر، 15 جنوری (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 21 جنوری تک موسم میں کسی بھی بڑی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وادی میں 22 سے 24 جنوری تک بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے کے ایک ترجمان تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں 15 جنوری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 جنوری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش کا امکان ہے جبکہ 17 اور 18 جنوری کو بھی کم و بیش موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 18 اور 20 جنوری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 21 جنوری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 22 سے 24 جنوری تک موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 23 اور 24 جنوری کو وادی چناب کے کچھ اضلاع، اودھم پور، ریاسی اور جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 25 ار 26 جنوری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکے برف و باراں کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے دو دنوں کے دوران دھند جاری رہ سکتی ہے۔
انہوں نے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 23 اور 24 جنوری کو ٹریفک اور انتظامیہ کی طرف سے جاری مشوروں کے مطابق سفر کا منصوبہ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں