0

کٹھوعہ میں مختصر تصادم کے بعد تین گینگسٹر گرفتار

جموں،8اکتوبر(یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس کے ساتھ مختصر تصادم کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ انہیں لکھن پور علاقے میں چیکنگ کے لیے روکا گیا۔ پنجاب سرحد کی جانب سے آ رہے ملزمان نے فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے ہوا میں گولیوں کے کئی راونڈ فائر کئے اور ان کا پیچھا کیا، جس کے بعد ملزمان کا موٹر سائیکل کنٹرول سے باہر ہو گیا اور وہ کیڈیان گھڈیال پل کے قریب سڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوئے۔
زخمی ملزمان کو گرفتار کر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد میں سے ایک، مراد علی، ضلع کٹھوعہ میں چار مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں