جموں، 14 دسمبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف کارروائیوں کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے کٹھوعہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کٹھوعہ پولیس کی ایک ٹیم نے ایک ناکے کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK08N – 4315 کو روکا جو سعد پور سے نگری کی طرف جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار کی تحویل سے 6.64 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت پر ویندر سنگھ ولد گرمیت سنگھ ساکن وارڈ نمبر 9 کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 593/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے لوگوں نے اپیل کی کہ وہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔
0
