لاس اینجلس/زیورخ ، 19 دسمبر( یو این آئی) موسمِ گرما میں جب پوری دنیا فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جشن منانے کے لئے جمع ہوگی، شائقین نیٹ فلکس گیمز پر خصوصی طور پر تیار کردہ ایک نئی گیم ’’فیفا فٹ بال سیمولیشن ‘‘ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ڈیلفی انٹرایکٹو کے تعاون سے تیار کردہ اس گیم کے ذریعے نیٹ فلکس ممبران ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور ڈرامائی لمحات کو ایک نئے انداز میں تجربہ کر سکیں گے۔
یہ گیم سیکھنے میں آسان اور کھیلنے میں انتہائی سنسنی خیز ہے جسے ہر عمر کا فرد آسانی سے کھیل سکتا ہے۔ نیٹ فلکس ممبران اپنے فون کے ذریعے اکیلے یا اپنے دوستوں کے ساتھ آن لائن یہ گیم کھیل سکیں گے۔نیٹ فلکس گیمز کے صدر ایلین ٹاسکن کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ ہوگا اور اب شائقین اس کھیل کو اپنے ڈرائنگ روم تک لا سکیں گے، ہم فٹ بال کو اس کی اصل روح کے ساتھ واپس لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر کوئی محض ایک بٹن دبا کر اس کا حصہ بن سکے۔
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل نیٹ فلکس گیمز اور ڈیلفی انٹرایکٹو کے ساتھ اس شراکت داری پر بے حد پرجوش ہے، یہ تعاون فٹ بال گیمنگ کی دنیا میں جدت لانے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے اربوں شائقین تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ یہ گیم ڈیجیٹل فٹ بال کے ایک نئے دور کا آغاز ہے جو نیٹ فلکس ممبران کے لئے مفت دستیاب ہوگا۔
کیسپر ڈوگارڈ (سی ای او، ڈیلفی انٹرایکٹو) نے کہا کہ فٹ بال دنیا کا سب سے بڑا کھیل ہے۔ فیفا گیم کو تاریخ کا سب سے زیادہ تفریحی، آسان اور عالمی سطح پر قابلِ رسائی گیم بنانا۔لاکھوں افراد پہلے ہی اپنے ٹی وی پر نیٹ فلکس دیکھتے ہیں لیکن اب وہ وہاں گیمز بھی کھیل سکیں گے۔ نیٹ فلکس ممبران اپنے پسندیدہ شوز اور فلموں کے ساتھ ساتھ اس نئے فیفا گیم کو بھی تلاش کر سکیں گے جہاں ان کا اسمارٹ فون ایک ‘کنٹرولر’ کے طور پر کام کرے گا۔یہ تاریخی قدم فیفا کی جانب سے گیمنگ کے مستقبل کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی ایک بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
0
