0

کیا سعودی عرب نے ایران پر حملے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالا؟

واشنگٹن، 2 مارچ (یو این آئی) واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے ایران پر حملے کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈالا جس پر ترجمان سعودی سفارتخانہ کی وضاحت آگئی ہے۔
امریکا میں سعودی سفارتخانے کے ترجمان فہد ناظر نے واشنگٹن پوسٹ کی خبر کی سختی سے تردید کی اور ایکس پر لکھا کہ ’سعودی عرب نے ہمیشہ ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کے ذریعے معاہدہ کی حمایت کی ہے۔‘
ٹرمپ انتظامیہ سے رابطوں کے دوران ان پر کوئی دوسری پالیسی اپنانے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے کئی ہفتوں تک ایران پر حملے کے لیے لابنگ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں