سری نگر، 4 مارچ (یو این آئی) غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے 3 گاڑیوں کو ضبط کر دیا جن کو غیر قانونی طور پر معدنیات کی نکاسی اور ترسیل میں ملوث پایا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ گاندربل پولیس نے مزید 3 گاڑیاں ضبط کیں ہیں جن میں 2 ٹپر اور ایک ٹریکٹر شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں نالہ سندھ سے بغیر لازمی اجازت ناموں کے غیر قانونی طور پر نکالا گیا مواد منتقل کر رہی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانوں کی پولیس ٹیموں نے محکمہ ارضیات و کان کنی کے ساتھ قریبی تال میل سے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی ان گاڑیوں کو روک کر ضبط کر دیا جس کے ساتھ علاقے میں غیر قانونی معدنیات کی ترسیل کے خلاف کریک ڈائون مزید سخت کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی نکاسی نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ علاقے کے ماحولیاتی توازن کے لئے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاندربل پولیس نے قدرتی وسائل کے تحفظ اور ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
0
