سری نگر، 6 اکتوبر (یو این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے پر ‘کشمیر اسپیکس’کے عنوان سے ایک فیس بک پیج کے منتظم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے پیر کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے پر ‘کشمیر اسپیکس’کے عنوان سے ایک فیس بک پیج کے منتظم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے 26 اگست 2025 کو، پولیس اسٹیشن خانصاحب نے رکھائی علاقے میں ایک گھوڑے کے مارنے کے متعلق بی این ایس کے دفعہ 325 کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر165/2025 ایک مقدمہ درج کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم، 5 اکتوبر2025کو، یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ فیس بک پیج نے جھوٹی معلومات شائع کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ آرای زال مارکیٹ میں اس کا گوشت بیچنے پر گھوڑے کو مار دیا گیا تھا جس سے مقامی آبادی میں غیر ضروری خوف اور سنسنی پھیل گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پر پولیس اسٹیشن خانصاحب میں بی این ایس کے دفعہ352(2) کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر187/2025 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ بڈگام پولیس عوامی اور سوشل میڈیا کے صارفین سے غیر تصدیق شدہ اور غلط معلومات کو شیئر کرنے یا پھیلانے سے باز رہنے کی اپیل کرتی ہے جس سے عوامی امن و امان میں خلل پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
0
