0

ہولناک سمندری طوفان میں لاپتہ بلی 443 دن بعد واپس آگئی

نیویارک، 23 دسمبر (یو این آئی) امریکہ میں 2024 میں آنے والے ہولناک سمندری طوفان میں لاپتہ ہونے والی پالتو بلی 443 دن بعد بحفاظت اپنے مالکان کو مل گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، گزشتہ سال 26 ستمبر 2024 کو ’’ہیلین‘‘ نامی سمندری طوفان فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔ امریکی تاریخ کے اس ہولناک طوفان کی وجہ سے 250 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی و لاپتہ ہو گئے تھے۔
اسی طوفان کے دوران گیبی نامی بلی بھی لاپتہ ہو گئی تھی۔ بلی کے مالکان نے بھی سمندری طوفان کی نذر ہو کر ہلاک ہونے کا یقین کر لیا تھا۔ تاہم گزشتہ دنوں یہ بلی اچانک اپنے مالکان کے پاس صحیح سلامت پہنچ گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ رواں برس 13 دسمبر کو نارتھ کیرولائنا میں ایوری ہیومن سوسائٹی کے پاس ایک آوارہ بلی لائی گئی تھی، حکام نے جب اس کی کھوج کی تو پتہ چلا کہ یہ بلی گزشتہ سال ستمبر میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان میں لاپتہ ہو گئی تھی۔
ہیومن سوسائٹی کے عملے نے بلی میں نصب مائیکرو چِپ کو اسکین کیا جس کے ذریعے اس کے اصل مالکان کا سراغ لگایا گیا اور یوں طویل عرصے سے بچھڑی بلی کو بالآخر اس کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں