0

سری نگر – جموں قومی شاہراہ: چھوٹی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جبکہ بڑی گاڑیوں کو اودھم پور سے سری نگر چلنے کی اجازت

سری نگر، 26 ستمبر (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کو چھوٹی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کو اودھم پور سے سری نگر آنے کی اجازت ہے۔
حکام نے بتایا کہ کسی بھی چھوٹی گاڑی کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ادھر وادی کو جموں صوبے کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعہ کو چھوٹی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کو ٹریفک کنٹرول روم کی اجازت کے بعد اودھم پور سے سری نگر جانے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی چھوٹی گاڑی کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لوگوں سے لین ڈسپلن کا خیال رکھنے اور اوو ٹیکنگ کرنے سے پرہیز کرنے کو کہا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ مغل روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کو دوطرفہ چلنے کی اجازت ہے تاہم اس روڈ پر کسی بھی بڑی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہ سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ پر بھی ٹریفک حسب ایڈوائزری جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں