0

جموں میں منشیات نیٹ ورک بے نقاب، میاں بیوی گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں، 28 ستمبر (یو این آئی) جموں پولیس نے منشیات کے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن بشناہ کی ایک ٹیم نے سکندر پور کوٹھے بشناہ میں ایک خصوصی ناکہ لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران میاں بیوی کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 38 گرام ہیروئن بر آمد کی گئی۔ ملزم کی شناخت عبدالمجید ولد محمد بشیر ساکن سکندر پورکوٹھے بشناہ کے طور پر کی گئی ہے اور اس کی اہلیہ کی شناخت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بشناہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر108/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نیٹ ورک کے پیچھے موجود تمام روابط کو بے نقاب کرنے کے لئے جامع تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ غیر قانونی منشیات کی تجارت سے حاصل شدہ آمدنی کا سراغ لگانے اور منجمد کرنے کے لئے مالیاتی تحقیقات بھی شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں