جموں، 6 اکتوبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جموں میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن باہو فورٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر275/2025 میں ایک اور ملزمہ کو منشیات کے ساتھ گذشتہ روابط ہونے کے الزام میں گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں 16 ستمبر 2025 کو ملزمہ پنکی زوجہ وکاس ساکن راجیو نگر نروال بوٹ پالش محلہ جموں کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے قبضے سے 19 گرام ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران پنکی نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ نشہ آور مواد شیوانی زوجہ امان ساکن راجیو نگر نروال بوٹ پالش محلہ جموں سے حاصل کیا تھا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس کے انکشاف پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس پوسٹ نروال کی ایک ٹیم نے نائب تحصلیدار باہو فورٹ کے ہمراہ مذکورہ خاتون کے گھر کی تلاشی لی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 16 گرام ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جو قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ضبط کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی زیرو ٹالیرنس پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔
0
