واشنگٹن، 08 اکتوبر (یواین آئی) نوبیل ایوارڈز کمیٹی نے کیمسٹری کا انعام اردن، سعودیہ نژاد امریکی شہری سائنس دان سمیت تین سائنس دانوں کے نام کردیا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جاپانی سائنس دان سوسومو کٹاگاوا، آسٹریلوی سائنس دان رچرڈ روبسن اور سعودیہ نژاد امریکی سائنس عمر یاغی کو کیمسٹری کا انعام دینے کا اعلان کردیا گیا۔
مذکورہ انعام تینوں سائنس دانوں نے دھات- نامیاتی فریم ورکس (MOFs) کے ترقی کے لیے حاصل کیا ہے جو روایتی کیمسٹری میں نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔
نوبیل انعام جیتنے والے پروفیسر عمر یاغی کی تحقیق نے خشک علاقوں میں فضا سے پانی نکالنے، آلودہ پانی صاف کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے اور ہائیڈروجن کو ذخیرہ کرنے جیسے شعبوں میں نئی راہیں کھولیں، جس سے پائیدار توانائی اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی میں انقلاب آیا۔
0
