0

جموں میں 3 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس

جموں، 15 اکتوبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جموں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کی ایک ٹیم علاقے میں معمول کی گشت پر تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس ٹیم نے 3 مشتبہ افراد کو دھر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے تقریباً 186 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد تینوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت اندرجیت ولد بلونت رام ساکن گاندھی کیمپ گرداس پور پنجاب حال چک تالاب آر ایس پورہ،وشال کمار ولد چرن داس ساکن ساگر پور گرداس پور پنجاب اورجگدیش راج ولد ملک راج ساکن چک تالاب آر ایس پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آر نمبر 203/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں پولیس منشیات کے ناسور کی بیخ کنی کے لئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں