0

شیئر بازاروں میں شروعاتی تیزی، آٹو اور ایف ایم سی جی شیئروں میں اضافہ

ممبئی، 17 اکتوبر (یو این آئی) ایشیائی بازاروں سے ملے منفی اشاروں کے درمیان جمعہ کو مقامی شیئر بازاروں میں شروعاتی کاروبار میں تیزی رہی ۔

اہم انڈیکس سرخ نشان پر کھلے لیکن کچھ دیر بعد ہی خریداری دیکھنے میں آئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس، سینسیکس 135 پوائنٹس گر کر 83,331.78 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 128.90 پوائنٹس (0.15 فیصد) تیزی کے ساتھ 883,596.56 پر تھا۔

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 38.45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,546.85 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 23.35 پوائنٹس یعنی 0.09 فیصد بڑھت کے ساتھ 25,506.65 پر تھا۔

آٹو، ایف ایم سی جی اورصارفین کے پائیدار گروپس میں خاص طور پر تیزی رہی۔ آئی ٹی کمپنیاں اور پبلک سیکٹر کے بینک دباؤ میں رہے۔

سینسیکس کمپنیوں میں ریلائنس انڈسٹریز، مہندرا اینڈ مہندرا، آئی سی آئی سی آئی بینک، بھارتی ایرٹیل اور ایشین پینٹس کے حصص ہرے نشان میں تھے۔

وہیں انفوسس، ایٹرنل، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور پاور گرڈ کے حصص میں فی الحال گراوٹ درج کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں