سری نگر، 19 اکتوبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے تلواری لنگیٹ علاقے میں ایک راہ گیر کو ایک ٹپر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر جی ایم سی ہندوارہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت 55 سالہ علی محمد خان ولد عبد الصمد خان ساکن تلواری لنگیٹ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے س ضمن میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
0
