دوحہ، 19 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان اور افغانستان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے مذاکرات میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہوئی بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور دونوں فریقوں نے دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایک طریقہ کار کے قیام پر اتفاق کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے آئندہ دنوں میں جنگ بندی کے التزامات پر قابل اعتماد عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا۔ اس سے دونوں ممالک میں سلامتی اور استحکام کا ماحول پیدا ہوگا۔
قطری وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ قدم پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن کی مضبوط بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
0
