0

شوپیاں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سری نگر، 26 اکتوبر (یو این آئی) منشیات سے متعلق سرگرمیوں پر قابو پانے کے لئے جاری اقدامات کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس نے ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو ضبط کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مکان کی مالیت 18 لاکھ 81 ہزار 3 سو 47 روپیے ہے اور اس کا رقبہ944.58 مربع فٹ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ مکان سروے نمبر259 (من) کے تحت بلال احمد شیخ ساکن ار پورہ ناگہ بل کی ملکیت ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق مذکورہ جائیداد منشیات اور نشہ آور اشیا کے غیر قانونی کاروبار سے حاصل شدہ رقم سے خریدی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد این ڈی پی ایس مقدمات درج ہیں جن میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں درج ایف آئی آر نمبر 126/2021، 80/2024 اور 62/2025 شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ضبطی کا یہ عمل پولیس کی ایک باقاعدہ ٹیم، مجسٹریٹ، لمبر دار اور چوکیدار کی موجودگی میں مکمل کیا گیا تاکہ تمام قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں