0

ڈائرکٹر انفارمیشن نے سینئر صحافی طارق بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

سری نگر،4 نومبر: محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے ڈائرکٹر نیتیش راجورہ نے سینئر صحافی طارق احمد بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا انتقال وادی کی صحافتی برادری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں ڈائرکٹر اطلاعات نے کہا کہ مرحوم طارق بٹ سینئر اور ڈی آئی پی آر سے وابستہ مجاز صحافی تھے جنہیں اُن کے پیشہ ورانہ معیار، دیانت داری اور مثبت کردار کے باعث صحافتی حلقوں میں انتہائی احترام حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ بٹ کی وفات نے کشمیر کی میڈیا برادری میں ایک ایسا خلا پیدا کیا ہے جسے پر کرنا آسان نہیں۔
ڈائریکٹر اطلاعات نیتیش راجورہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
اس دوران، محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے ملازمین نے بھی معروف صحافی طارق احمد بٹ کے انتقال پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بٹ کی ڈی آئی پی آر کے ساتھ طویل وابستگی ایک سنہری دور کی یاد دلاتی ہے اور وہ بہت سے ابھرتے ہوئے صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ رہے ہیں۔
ملازمین نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اُن کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت عطا ہونے کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں