ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کو زبردست فروخت کے باعث سرمایہ کاروں کو سات لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
بی ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ کاروباری دن 5 دسمبر کو کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4,71,71,043 کروڑ روپے تھی، جو پیر کو گھٹ کر 4,64,55,202 کروڑ روپے رہ گئی، جو 14 اکتوبر کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 7,15,840 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ آج بی ایس ای کا سینسیکس 609.68 پوائنٹس (0.71 فیصد) کم ہو کر 85,102.69 پر بند ہوا۔ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نِفٹی–50 بھی 225.90 پوائنٹس یعنی 0.86 فیصد کم ہو کر 25,960.55 پر آ گیا۔ درمیانے اور چھوٹے درجے کی کمپنیوں میں زیادہ گراوٹ آنے کی وجہ سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن پر بڑے انڈیکس کے مقابلے میں زیادہ منفی اثر دیکھا گیا۔
0
