0

کویندر گپتا نے لیہہ میں بی-3 ہیلی کاپٹر سروسز کا افتتاح کیا

سری نگر، 12 دسمبر(یو این آئی) مرکزکے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے لیہہ میں بی-3 ہیلی کاپٹر سروسز کا افتتاح کیا جس کا مقصد لداخ میں رابطہ سہولیات، سیاحت اور ہنگامی امداد نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ خدمات رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔
یہ جانکاری لفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا: ‘ لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے لداخ میں رعایتی نرخوں پر کنیکٹیویٹی، سیاحت اور ہنگامی امداد کو فروغ دینے کے لیے بی – 3 ہیلی کاپٹر سروسز کا آغاز کیا’۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ نئی ہیلی کاپٹر پروازیں کرگل، پدم، لنگشد،دبلنگ، نیراک،ڈسکت اور ترتک کے لئے شروع کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے دور دراز علاقوں میں رہنے والی آبادی کو سفر اور نقل و حمل میں نمایاں سہولیت میسر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں