جموں، 19 دسمبر (یو این آئی) غیر قانونی اور ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پونچھ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کی دفعات کے تحت دو پہیہ والی گاڑی کو ضبط کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پونچھ پولیس نے پولیس اسٹیشن منڈی میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت ایک گاڑی کو منسلک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن منڈی میں اسلحہ ایکٹ 7/25 اور یو اے پی اے ایکٹ 1967 کی دفعات 13،18،20 اور 23 کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر72/2025 درج کی گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ دو پہیہ والی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK12B – 5950 ، جو ملزم کے نام رجسٹر ہے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور ان سے منسلک پائی گئی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی کو یو اے پی اے 1967 کی دفعہ 25 کے تحت منسلک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق منسلک شدہ جائیداد کو فروخت، منتقل،لیز پر دینے یا کسی دوسری صورت میں تصرف نہیں لایا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جائیداد کے مالک کو اس کی منسلکی کے بارے میں مطلع کیا گیا اور متعلقہ اتھارٹی کو بھی قانونی تقاضوں کے مطابق آگاہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوئوں کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے۔
0
