0

کلسٹر ہیڈز اور ایچ او آئیز کی ای سی سی ای کے نفاذ اور ای سی سی ای ہلپرز کے رول پر یک روزہ تعارفی ورکشاپ

سری نگر، 22 دسمبر (یو این آئی) اسکولوں میں ابتدائی چائلڈ ہوڈ کی نگہداشت و تعلیم (ای سی سی ای) کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے اور کلسٹر ہیڈز اور اسکولوں کے سربراہان کی شمولیت اور فہم میں اضافہ کے مقصد سے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ کشمیر ڈویژن (ایس سی ای آر ٹی – کے ڈی) نے جموں و کشمیر ایسوسی ایشن آف سوشل ورکرز (جے کے اے ایس ڈبلیو) کے اشتراک سے اوریونیسیف کے تعاون سے ایک روزہ تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا۔
یہ پروگرام کشمیر ڈویژن کے 10 اضلاع سے منتخب 100 کلسٹر ہیڈز اور ایچ او آئیز کے لئے ایس سی ای آرٹی سری نگر میں منعقد ہوا۔
اس تعارفی ورکشاپ کا اہتمام سینئر اکیڈمک آفیسر شیخ گلزار احمد، فیکلٹی ممبر بابرا شبیر اور جے کے اے ایس ڈبلیو کی ٹیم جس کی قیادت ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اشفاق احمد متو کر رہے تھے، نے کیا تھا جبکہ سینئر امپلیمنٹیشن کنسلٹنٹ عنبرین بشیر بھی موجود تھیں۔ شرکاء کو ای سی سی ای کے مختلف پہلوئوں اور تعلیم میں ای سی سی ای ہلپرز کے اہم کر دار سے آگاہ کیا گیا۔
ورکشاپ میں ہر ضلع سے 10 کلسٹر ہیڈزاور ایچ او آئیز نے شرکت کی جو تعلیم میں ای سی سی ای کے کر دار پر اپنی نوعیت کا پہلا ورکشاپ تھا اس ورکشاپ سے توقع کی جا رہی ہے کہ کلسٹر ہیڈز میں ای سی سی ای کے موثر نفاذ اور آیا (سی سی سی ای ہلپرز) کے واضح کر دار کے بارے میں بہتر فہم پیدا ہوگی۔
ورکشاپ کی صدارت جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی سید شبیر نے کی جنہوں نے تعلیم میں آیا (ای سی سی ای ہلپرز) کے کلیدی کردار پر زور دیا اور تعلیمی نظام میں جدت لانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے جے کے اے ایس ڈبلیو کی جانب سے 3 ہزار آیا (ای سی سی ای ہلپرز) کی تربیت کے انعقاد کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے اشتراکی اقدامات پر زور دیا۔
سینئر اکیڈمک آفیسر شیخ گلز احمد نے کہا کہ حالیہ دنوں آیا (ای سی سی ای ہلپرز) کی تربیت کی کامیاب تکمیل کو اس تعارفی ورکشاپ کے ذریعے مزید تقویت ملی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سے تربیتی ہالز سے عملی کلاس رومز تک نفاذ کے امکانات پیدا ہوں گے جو اسکولوں میں ای سی سی ای کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں گے’۔
ای سی سی ای کے ایگیزکیٹو ڈائریکٹر اشفاق احمد متو نے جے کے اے ایس ڈبلیو سے متعلق اقداماتمیں غیر سرکاری تنظیموں (این جیا وز) کی جانب سے ایس سی ای آر ٹی کے اہم کر دار کو اجاگر کیا اور مستقبل میں بھی تعاون اور اشتراک کی امید ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں