نئی دہلی، 25 دسمبر (یواین آئی) فوج نے ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کے معاملے میں افسران اور فوجیوں کے لیے اپنی سوشل میڈیا پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے انہیں انسٹاگرام اور ایکس سمیت کچھ منتخب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک مشروط رسائی کی اجازت دی ہے۔
یہ اجازت سخت ہدایات کے ساتھ اہلکاروں کو دی گئی ہے۔ انہیں صرف ان پلیٹ فارمز پر مواد دیکھنے اور نگرانی کرنے کی اجازت ہوگی، لیکن اپنی جانب سے پوسٹ کرنے، کمنٹ کرنے یا کسی بھی قسم کی آن لائن بات چیت پر پابندی رہے گی تاکہ آپریشنل سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔
فوج نے اس سلسلے میں ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر فوج کے اہلکاروں کو صرف مواد دیکھنے اور ان کی نگرانی کے مقصد سے انسٹاگرام استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ خط میں واضح کیا گیا کہ انسٹاگرام پر کوئی تبصرہ یا آراء شیئر نہیں کی جائیں گی.
0
