0

جموں میراتھن نے تاریخی ٹرن آؤٹ کا مشاہدہ کیا

جموں ۔28؍ دسمبر۔ ایم این این۔ خطے میں بڑھتے ہوئے کمیونٹی جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے رن فار یونٹی جموں میراتھن میں حصہ لیا، جس کا اہتمام جموں و کشمیر پولیس نے کیا تھا۔ میراتھن کے مختلف زمروں میں تقریباً 9000 شرکاء نے حصہ لیا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے گلشن گراؤنڈ سے میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں اتحاد کا پیغام پھیلانا اور منشیات سے دور رہنا تھا۔”جموں میراتھن ہر سال جموں پولیس کی طرف سے منعقد کی جانے والی ایک اہم تقریب ہے۔ اس سال میراتھن میں حصہ لینے والوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے تقریباً دوگنی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں، جموں میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گاندھی نگر کے گلشن گراؤنڈ میں انٹر بٹالین زونل اسپورٹس میٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پانچ روزہ مقابلے میں مختلف بٹالینز کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا اور اپنی جسمانی صلاحیت اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں ایتھلیٹکس، فٹ بال، کبڈی، ہاکی، باکسنگ، جوڈو، ووشو، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ وغیرہ جیسے کئی کھیل شامل تھے۔ جموں و کشمیر میں کئی پولیس بٹالین اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ انٹر بٹالین اسپورٹس میٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی اے ڈی جی پی آرمڈ آنند جین تھے۔ اس اسپورٹس میٹ میں چونتیس بٹالینز نے حصہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی آنند جین نے کہا کہ یہ ایک سالانہ پروگرام تھا جس میں تمام بٹالین پہلے آپس میں مقابلہ کرتی ہیں، پھر زون کو تقسیم کیا جاتا ہے۔ پولیس کے مختلف ونگز (سی آئی ڈی، کرائم وغیرہ( کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں