0

پہلا سپر مون 2026 میں کب دکھائی دے گا

کراچی، 2 جنوری (یو این آئی) سال نو کا آغاز ہوچکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا 2026 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کب کرے گی؟
جو لوگ سال 2026 کے پہلے سپر مون دیکھنے کے منتظر ہیں، ان کے لیے یہ خبر ہے کہ ان کا انتظار جلد حقیقت میں تبدیل ہونے والا ہے اور وہ 3 جنوری کی شب (ہفتہ) کو اس کا نظارہ کریں گے۔
تین جنوری کی شب آسمان پر نظر آنے والا چودھویں کا چاند غیر معمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا اور یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند بھی ہوگا۔
ماہر فلکیات کے مطابق سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے۔ اس قربت کے باعث چاند معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں