0

شیئر بازار میں کہرام: سرمایہ کاروں کے 4.45 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے

ممبئی،9 جنوری (یو این آئی) عالمی سطح پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور ہمہ جہت فروخت (Sell-off) کے دباؤ کے باعث گھریلو شیئر بازاروں میں جمعہ کو مسلسل پانچویں روز بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 4.45 لاکھ کروڑ روپے مارکیٹ میں ڈوب گئے
انڈیکس کی صورتحال آج کاروبار کے دوران ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا حساس انڈیکس سین سیکس (Sensex) 605 پوائنٹس (0.72 فیصد) گر گیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 (Nifty-50) انڈیکس 194 پوائنٹس (0.75 فیصد) کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں درج کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو (Market Capitalization) جمعہ کو 4,44,832 کروڑ روپے کم ہو کر 4,68,50,471 کروڑ روپے رہ گئی۔ یہ 18 دسمبر 2025 کے بعد کی نچلی ترین سطح ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز (جمعرات کو) کاروبار کے اختتام پر کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4,72,95,304 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ بی ایس ای (BSE) کے اعداد و شمار کے مطابق، مارکیٹ کی سرفہرست 10 بڑی کمپنیوں کی مالیت میں مجموعی طور پر 57,312 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ان ٹاپ 10 کمپنیوں کا حصہ 20 فیصد سے زائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں