0

پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، 15 جنوری (یو این آئی) منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ پولیس کی ایک ٹیم نے تہاب چوک کے نزدیک سرکیولر روڈ پر ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی اس کی تحویل سے 413.50 گرام چرس چورا جیسا ممنوعہ مواد ، 36.5 گرام چرس کی چھڑی اور 70 گرام چرس پائوڈر بر آمد کی گئی۔
ملزم کی شناخت بلال احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی ساکن چھتہ پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آرنمبر 8/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں