0

عمر عبداللہ کی ایران میں موجود طلبا و دیگر افراد کے تحفظ کے لئے وزیر خارجہ سے بات

سری نگر، 15 جنوری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کی بدلتی ہوئی صورتحال اور وہاں موجود جموں و کشمیر کے شہریوں اور طلبا کے تحفظ کے بارے میں مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بات کی۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر جی سے ایران کی بدلتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بات کی،انہوں نے زمینی صورتحال کا اپنا جائزہ اور وہ منصوبے شیئر کئے جن پروزارت خارجہ کام کر رہی ہے’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں ان کی اس یقین دہانی کے لیے شکر گزار ہوں کہ ایران میں موجود جموں و کشمیر کے طلبا اور دیگر افراد کے مفادات اور جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے’۔
ایک اندازے کے مطابق ایران میں اس وقت 10 ہزار سے زیادہ ہندوستانی شہری بشمول طلبا موجود ہیں۔
دریں اثنا تہران میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک تازہ ایڈوائزری میں، تمام ہندوستانیوں بشمول طلباء، زائرین، کاروباری افراد اور سیاحوں سے، دستیاب سہولت کے ذریعہ ایران چھوڑنے کی تاکید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں