0

جموں کے اکھنور میں بدنام زمانہ ہسٹری شیٹر گرفتار: پولیس

جموں، 2 مارچ (یو این آئی) سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے کافی عرصے سے فرار ایک ہسٹری شیٹر کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں (دیہی) پولیس نے ایک بدنام زمانہ مجرم اور ہسٹری شیٹر کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم کی شناخت انیل سنگھ منہاس عرف پھرتیلا ولد مدن سنگھ ساکن نئی والا کمیپ اکھنور کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم بی این ایس کے دفعات 126(2)، 115(2)، 351(2) ، 307،اور 11 اور آرمز ایکٹ کے دفعہ 4/25 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر40/2026 میں مطلوب تھا اور کافی عرصے سے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مخصوص کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او اکھنور کی قیادت میں ایک ٹیم نے فوری آپریشن انجام دیا اور ملزم کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں