0

عمر عبداللہ کا امریکہ–اسرائیل حملےکی مذمت، کشمیری عوام سے جذبات پر قابو رکھنے کی اپیل

جموں،3 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی ہلاکت کو نہایت افسوسناک، غیر انسانی اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خودمختار ملک کی قیادت کے خلاف اس طرح کی کارروائی عالمی امن کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کوئی بھی قانون امریکہ اور اسرائیل کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی دوسرے ملک کی اعلیٰ قیادت پر اس طرح کا حملہ کریں۔ اگر یہ درست ہے تو پھر دنیا میں کوئی اصول باقی نہیں رہ جاتا۔ پھر تو روس کا یوکرین میں اقدام بھی صحیح ٹھہرتا ہے، اور کل اگر بھارت چاہے کہ کسی پڑوسی ملک پر کارروائی کرے، تو وہ بھی درست سمجھا جائے گا۔ یہ سوچ خود عالمی نظامِ امن کے لیے خطرہ ہے۔
عمر عبداللہ نے ایرانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں