جموں، 12 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے مضافاتی علاقہ بشناہ میں ممکنہ طور پر ڈورن سے گرائی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی منشیات بر آمد کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور بی ایس ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بشناہ تحصیل کے بہادر پور گائوں میں کھیت سے 2 کلو ہیروئن بر آمد کی جس کی مالیت 12 کروڑ روپیے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جس جگہ سے یہ منشیات بر آمد ہوئی ہے، وہ بین الاقوامی سرحد سے کچھ کلو میٹر دور ہے۔ انٹلی جنس اطلاعات کے مطابق علاقے میں رسی اور ہک کے ساتھ بندھا ہوا یک بیگ ڈرون کے ذریعے گرایا گیا تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بعد میں کھیت سے ہیروئن سے بھرے چھوٹے پیکٹ بر آمد کئے۔ بر آمدہ شدہ پیکٹوں میں 2 کلو ہیروئن جیسا مواد موجود تھا، جس کی بین الاقوامی بازار میں مالیت 12 کروڑ روپیے ہے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بشناہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ حکام نے لوگوں سے اپنے اپنے علاقوں میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں آگے آنے کی اپیل کی ہے۔
0
