الاخباریہ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ جمعرات کو 30 شوال ہے، عیدا لفطر جمعے کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے بدھ 18 مارچ 2026 (29 رمضان) کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سعودی عرب میں رویتِ ہلال کی شہادت موصول ہونے کے بعد ہی سرکاری سطح پرعید کا اعلان کیا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا ’کوئی بھی شخص شوال کا چاند خالی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے دیکھے۔ چاند نظر آنے پر اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے اور اپنی گواہی ریکارڈ کرائے۔‘
شوال کا چاند رمضان کے مہینے کے اختتام اور عیدالفطر کے آغاز کا اشارہ ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا تھا۔
عیدالفطر اسلامی کیلنڈر کے 10 ویں مہینے شوال کے پہلے دن منائی جاتی ہے۔ یہ دن خاندانوں کو اکٹھے ہو کر خوشی منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔مملکت کے ہر علاقے میں عیدالفطر منانے کے لیے اپنی مخصوص روایات ہیں، تاہم ان سب میں جو چیز مشترک ہے وہ ہے دعا، خیرات، مہمان نوازی، اچھا کھانا، عمدہ لباس، سجاوٹ اور رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارنا۔
0
