جموں، 24 مارچ (یو این آئی) نارتھ ریلوے کے جموں ڈویژن نے منگل کے روز وندے بھارت ایکسپریس کے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا-امرتسر روٹ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اب یہ پریمیم ٹرین جالندھر سٹی کے بجائے گرداسپور اور بٹالہ کے راستے چلے گی۔
سرکاری بیان کے مطابق شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا-امرتسر وندے بھارت ایکسپریس کٹرا سے صبح 06:40 بجے روانہ ہو کر اسی دن 11:40 بجے امرتسر پہنچے گی۔ واپسی میں یہ ٹرین امرتسر سے شام 04:40 بجے روانہ ہو کر رات 09:45 بجے کٹرا پہنچے گی۔
یہ ٹرین دونوں سمتوں میں جموں، پٹھان کوٹ کینٹ، پٹھان کوٹ، گرداسپور اور بٹالہ ریلوے اسٹیشنوں پر مقررہ اوقات کے مطابق رکے گی۔ اس روٹ میں تبدیلی کے باعث امرتسر اور جموں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو تیز، زیادہ آرام دہ اور براہِ راست رابطہ میسر آئے گا جب کہ جالندھر کے راستے ہونے والا طویل سفر بھی کم ہو جائے گا۔
0
