0

اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی تیزی، آئی ٹی کمپنیوں پر دباؤ

ممبئی، 16 اکتوبر (یو این آئی) ایشیائی بازاروں سے ملے جلے اشاروں کے درمیان، جمعرات کو گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروبار میں تیزی رہی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 189.36 پوائنٹس بڑھ کر 82794.79 پر کھلا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 358.29 پوائنٹس (0.43 فیصد) کی تیزی کے ساتھ 82963.72 پر تھا۔

اسی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 71.35 پوائنٹس بڑھ کر 25394.90 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 100.65 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 25424.20 پوائنٹس پر تھا۔

بنیادی طور پر بینکنگ، آٹو اور کنزیومر ڈیوریبلز گروپس کی کمپنیوں میں تیزی رہی۔ آئی ٹی سیکٹر دباؤ میں رہا۔

سینسیکس کمپنیوں میں، ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، ریلائنس انڈسٹریز، آئی سی آئی سی آئی بینک، کوٹک مہندرا بینک اور ایئرٹیل کے حصص سبز نشان میں ہیں۔

دریں اثنا، انفوسس، ٹی سی ایس اور ٹاٹا اسٹیل کے حصص فی الحال نیچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں