جموں، 30 دسمبر (یو این آئی) منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے دو سخت گیر منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک ناکہ پارٹی نےجکھانی پوائنٹ پر ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK14K – 6221 کو چیکنگ کے لئے روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سواروں روہت کمار ولد راج کمار ساکن ساکن چوپرا شاپ اودھم پور کی تحویل سے 3.65 گرام جبکہ ونود کمار ولد سمیر چند ساکن چوپرا شاپ اودھم پور کے قبضے سے2.33 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں کی تحویل سے کل 5.98 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 432/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس ضلع سے منشیات کی مکمل بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
0
