0

اودھم پور میں خاتون سمیت دو شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد: پولیس

جموں، 17 جنوری (یو این آئی) غیر قانونی شراب فروشوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت دو شراب فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے غیر قانونی شراب بر آمد کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن چننی کی ایک ٹیم نے کرسند علاقے میں معمول کی گشت کے دوران مشتبہ نقل و حمل دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران پیلے رنگ کا گیلن اٹھائے ہوئے ایک خاتون کو روکا گیا جس نے پولیس کو دیکھر کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 2 لیٹر غیر قانونی شراب بر آمد کی گئی۔
ملزمہ کی شناخت بملا دیوی زوجہ وجے کمار ساکن راجی چننی کے طور پر کی گئی۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چننی میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 7/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی کے دورانپولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے غیر قانونی شراب بر آمد کی 12 بوتلیں بر آمد کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی ڈھابہ (راجیو نان وج ڈھابہ) میں غیر قانونی شراب کی فروخت سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈھابہ چلانے والے شخص کی شناخت گینش کمار عرف راجیو ولد کرتار چند ساکن جنگل گلی اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے جو ناجائز منافع کے لئے گاہکوں کو غیر قانونی شراب فروخت کر رہا تھا اور پولیس اس کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ ڈھابے سے جے کے اسپیشل وہسکی کی کل 12 بوتلیں بر آمد کی گئیں جن میں 6 بوتلیں 750 ملی لیٹر فی بوتل اور 6 کوارٹر بوتلیں 180 ملی لیٹر فی بوتل کی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں متعلقہ دفاعت کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 10/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں