0

اودھم پور میں سال رواں کے دوران اب تک 11 منشیات فروش پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار: پولیس

جموں، 28 ستمبر (یو این آئی) منشیات کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع اودھم پور میں سال رواں کے دوران اب تک 11 منشیات فروشوں کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت با ضابطہ حراستی حکم نامہ حاصل کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدہ کی شناخت مھکن دین ولد حیکم دین ساکن نرسو چینانی اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رواں برس کے دوران اودھم پور پولیس کی جانب سے پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جانے والا 11 واں منشیات فروش ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد بار منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا اور وہ مقامی نوجوانوں میں نشہ آور مواد کی ترویج میں سرگرم تھا جو عوامی صحت اور سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ بن چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حراستی حکم پولیس اسٹیشن چینانی کی ٹیم نے نافذ کیا اور ملزم کو ضلع جموں کے کوۓ بلوال جیل میں بند کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں