0

ایران جنگ کا اثر: وال اسٹریٹ میں بدترین مندی، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں اربوں ڈالرز ڈوب گئے

نیویارک،27 مارچ (یو این آئی )ایران جنگ کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ ‘وال اسٹریٹ’ بدترین مندی کا شکار ہوگئی ،ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں1.7 فیصد کی بڑی کمی سے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالرز ڈوب گئے۔
نیویارک: ایران جنگ کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ ‘وال اسٹریٹ’ بدترین مندی کا شکار ہوگئی ،ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں1.7 فیصد کی بڑی کمی سے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالرز ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز مسترد ہونے کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید بے یقینی کی لہر دوڑ گئی ہے، جس کے نتیجے میں امریکی اسٹاک مارکیٹ ‘وال اسٹریٹ’ بدترین مندی کا شکار ہوگئی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات نے سرمایہ کاروں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث نیسڈیک ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل اس انڈیکس میں 2.4 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
ایس اینڈ پی 500 کی انڈیکس میں 1.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے اب مسلسل پانچویں ہفتے بڑے خسارے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ ڈاؤ جونز نڈسٹریل ایوریج میں بھی 1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہنے کی وجہ سے سرمایہ کار اب پرخطر اثاثوں سے پیسہ نکال کر سونے اور محفوظ سرمایہ کاری کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ اگر جنگ بندی کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو عالمی معیشت کو مزید سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں