تہران، 4 مارچ (یو این آئی ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جو تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم عالمی بحری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ اس آبی راستے سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو میزائل حملوں یا ڈرونز کی ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے عہدیدار محمد اکبرزادہ نے فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا، ’اس وقت آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہے۔‘ دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ امریکی بحریہ اس اہم خلیجی بحری راستے سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
