0

بارہ مولہ میں مارٹر شیل برآمد، فوج نے ناکارہ بنا دیا

سری نگر،16جنوری(یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں جمعہ کے روز کھدائی کے دوران ایک زندہ مارٹر شیل برآمد ہوا، جسے بعد میں فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم نے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق زندہ شیل رام پور علاقے میں ایک آرمی یونٹ کے نزدیک کھدائی کے کام کے دوران ملا۔ شیل ملتے ہی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر کے سکیورٹی حصار قائم کیا اور مقامی پولیس کو بھی مطلع کیا گیا۔
بعد ازاں فوج کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پولیس کی موجودگی میں شیل کو بخیروعافیت تلف کر دیا۔ کارروائی کے دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں